QR CodeQR Code

کراچی میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری

20 Jul 2020 14:54

ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ فال شہر میں دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کر کے پورا کیا جا رہا ہے، لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں تین سے چار گھنٹوں کے لئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوتے ہی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہری بے حال ہیں اور حکومت سے سوال کرتے ہیں کے آخر  ملک کا بڑا شہر بجلی سے کیوں محروم ہے۔ ذرائع کے مطابق  شہر میں بجلی کی مجموعی طلب صرف 2500 میگا واٹ اور رسد 1900 میگا واٹ ہے، نجی پاور پلانٹس سے 300 جب کہ نیشنل گرڈ سے 700 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے اور اس طرح  شہر میں بجلی کی طلب و رسد میں 600 میگاواٹ کا فرق موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ فال شہر میں دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کر کے پورا کیا جا رہا ہے، لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں تین سے چار گھنٹوں کے لئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بارش کے بعد بجلی کی ترسیل میں ہونے والی فنی خرابیاں تاحال برقرار ہیں جب کہ شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں بھی واضح کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 875528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875528/کراچی-میں-بجلی-کی-طلب-کمی-کے-باوجود-لوڈشیڈنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org