QR CodeQR Code

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعمان نعیم کا جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ

20 Jul 2020 20:23

مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی کے بانی و سابق مہتمم مولانا مفتی نعیم مرحوم کی تمام زندگی تحقیق و تصنیف، درس و تدریس، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس صحابہ و اہلبیتؓ کے تحفظ، دینی مدارس کے قیام و دفاع اور اسلام کی اشاعت میں گزری۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مولانا مفتی نعمان نعیم نے وفد کے ہمراہ لاہور کے جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا اور مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مفتی نعیم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی گئی۔ اس موقع پر مولانا طارق محمود مکی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا شفیق اعظم، مفتی الیاس، مولانا نعمان لیاقت، مولانا محمد افضال اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی کے بانی و سابق مہتمم مولانا مفتی نعیم مرحوم کی تمام زندگی تحقیق و تصنیف، درس و تدریس، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس صحابہ و اہلبیتؓ کے تحفظ، دینی مدارس کے قیام و دفاع اور اسلام کی اشاعت میں گزری، مرحوم کی اسلام، پاکستان اور اشاعت دین کے لئے خدمات ناقابل فراموش اور تاریخ کا روشن حصہ ہیں۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی بھی دیگر اکابرین و علماء کی طرح حسب سابق جامعہ بنوریہ کراچی کی سرپرستی کرتے رہیں گے، جامعہ اشرفیہ لاہور کی علمی و دینی خدمات لائق تحسین و قابل تقلید ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875581/جامعہ-بنوریہ-کراچی-کے-مہتمم-مفتی-نعمان-نعیم-کا-اشرفیہ-لاہور-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org