0
Monday 20 Jul 2020 21:32

گستاخ سیدہ مولانا اشرف جلالی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

گستاخ سیدہ مولانا اشرف جلالی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی کو لاہور کے علاقے شاد باغ میں واقع ان کے مدرسے مرکز صراط مستقم سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سمن آباد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ مولانا اشرف جلالی کے مدرسے پر چھاپہ مارا ہے اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری مولانا اشرف جلالی کے مدرسے کے باہر تعینات ہے۔ مدرسے سے کسی کو باہر آنے دیا جا رہا ہے، نہ ہی کسی کو اندر جانے کی اجازت ہے، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ شہر میں گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آصف جلالی کیخلاف 19 جون کو لاہور کے تھانہ سمن آباد میں مولانا امتیاز کاظمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اشرف جلالی نے ایک خطاب میں سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 875589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش