1
Monday 20 Jul 2020 22:15

عراقی وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب تاخیر کا شکار

عراقی وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب تاخیر کا شکار
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا سعودی عرب کا طے شدہ دورہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا کو اطلاع دی ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہسپتال میں داخل ہو جانے کے باعث عراقی وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ سعودی نیوز چینل العربیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کا دورہ اب سعودی شاہ کے ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ہی انجام پائے گا۔ علاوہ ازیں سعودی ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بھی عراقی وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے میں آنے والی تاخیر کی وجہ یہی بتائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 875603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش