0
Monday 20 Jul 2020 23:21

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب
اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزارت مذہبی امور نے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کل نماز عصر کے بعد کراچی میں ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہو گا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وزیراعظم نے کہا تھا کہ  پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بھی کم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ ہو گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے والے بیان پہ قائم ہیں اور عید قربان 31 جولائی کو ہی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 875609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش