0
Monday 20 Jul 2020 23:29

ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ گیا

ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکی قدر 168 روپے سے تجاوز کر گئی، پیر کو پہلے کاروباری دن انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہی اور ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں درآمد کنندگان کی جانب سے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے سے ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 168 روپے 87 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 97 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1 روپے 20 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 80 پیسے پربند ہوا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں درآمد و برآمدی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جس سے مقامی انٹربینک میں ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا ہے جس سے امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر دباؤ کی زد میں ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ زیادہ مقدار میں درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے اور شرح منافع میں کمی کے باعث غیر ملکیوں کی ٹریژری بلز سے پیر کو بھی 10 ملین ڈالر کے انخلا سے روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش