0
Monday 20 Jul 2020 23:53

بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کا آئینی بل سینیٹ سے منظور

بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کا آئینی بل سینیٹ سے منظور
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کا آئینی ترمیمی بل ایوان بالا سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بل پیش کیا گیا، جو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 63 سے بڑھا کر 80 کر دی جائیں گی۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا کے زخموں پر مرہم رکھیں، جو کام ماضی میں نہیں ہوا، وہ عمران خان کریں گے۔ ہائیکورٹس کی تعداد میں اضافے کا آئینی ترمیمی بل دوبارہ کمیٹی کو بھیجنے کی حکومتی تجویز کثرت رائے سے مسترد کی گئی۔ حکومت نے اس بل کی مخالفت کی۔ اس معاملے پر قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کے ریمارکس پر اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آوٹ کیا۔ وسیم شہزاد نے کہا کہ ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، اپوزیشن کی مرضی پر قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔

پی پی کی شیری رحمان نے  وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور ایوی ایشن ڈویژن کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی اور کہا کہ کمیٹی اجلاس میں پائلٹ کے جعلی لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اور وفاقی وزیر کے بیان میں تضاد سامنے آیا، وفاقی وزیر اور ایوی ایشن ڈویژن کمیٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، ہم نے وزیر ہوا بازی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروائی ہے، ان کی جانب سے کوئی بھی جواب نہیں آیا، اس سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ مشیروں اور معاونین خصوصی کی بڑی تعداد ہے، جن کے اثاثے اور شہریت سامنے آئی ہے، دوہری شہریت پر اگر رکن پارلیمنٹ نا اہل ہوسکتا ہے تو یہ پابندی مشیروں پر بھی لگنی چاہیئے، کس حیثیت سے یہ لوگ کابینہ کے رکن بنے ہوئے ہیں، دوسرے ملکوں کی وفاداری کا حلف اٹھانے والے کیسے خیر خواں ہوسکتے ہیں، ان کے مفادات کا تضاد واضح ہے، یہ پیرا شوٹ کے ذریعے آئے ہیں اور اسی پیرا شوٹ سے نکل جائیں گے۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد سینیٹر محسن عزیز نے پیش کی۔ سینیٹ اجلاس بدھ کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 875615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش