0
Monday 20 Jul 2020 23:56

انسداد پولیو مہم کا پنجاب کے 3 اضلاع میں آغاز

انسداد پولیو مہم کا پنجاب کے 3 اضلاع میں آغاز
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے تین اضلاع میں آج سے چار روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، انسداد پولیو مہم کے لیے 9 سو سے زائد پولیو ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔ میڈیا نے لاہور میں راوی ٹاؤن کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادیہ سے سوال کیا کہ پولیو مہم کے دوران ایس او پیز کا کس حد تک خیال رکھا جا رہے ہے۔؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے ہم نے ٹیموں کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیے ہیں۔ ڈاکٹر نادیہ کا کہنا تھا کہ لاہور کی 6 یونین کونسلز میں 3 سو سے زائد پولیو ورکرز 56 ہزار 22 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، پنجاب میں انسداد پولیو کی مہم میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کیس آنے پر ڈپٹی کمشنر سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 875617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش