0
Tuesday 21 Jul 2020 01:42

شہباز گل اپنی قیادت سے پوچھیں بلاول کے چیلنج سے کیوں راہ فرار اختیار کر رکھی ہے، مرتضیٰ وہاب

شہباز گل اپنی قیادت سے پوچھیں بلاول کے چیلنج سے کیوں راہ فرار اختیار کر رکھی ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ماضی اور حال بے داغ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں، اپنی قیادت سے پوچھیں بلاول بھٹو کے چیلنج سے کیوں راہ فرار اختیار کر رکھی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک بے شمار بحرانوں کا شکار ہوگیا ہے، بحرانوں پر یقین نہ آئے تو ذرا عوام کے درمیان جاکر جان لیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، آپ کی پہچان یوٹرن، بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ کابینہ ہے، حکومت نے لوگوں سے روزگار، روٹی اور مکان چھینا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو بے دردی سے لوٹ کر کھوکھلا کیا، زرداری کی قیادت میں ملک میں رشوت کے کلچر کو عام کیا گیا۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ زرداری پر 225 کیس میں 5 ارب روپے منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، تھوڑی شرم کریں اور سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش نے تین نسلوں کی خدمت کا پول کھول دیا، کراچی کو روشنیوں کے شہر سے کچرے کے شہر میں بدل کر رکھ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش