QR CodeQR Code

سندھ بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی منظوری سے ہو رہی ہے، امتیاز شیخ

21 Jul 2020 01:48

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ سے تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے پر انتقام لیا جا رہا ہے، حیسکو اور سیپکو نے تین سو میگا واٹ بجلی واپس کی ہے، بجلی ہوتے ہوئے بھی سندھ کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی، وفاقی حکومت اپنی چیزوں کو درست کرنے کے بجائے الزام سندھ پر لگا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی منظوری سے ہو رہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سب کچھ وفاقی حکومت کی منظوری سے ہو رہا ہے، گیس سندھ اور بجلی سندھ کی لیکن صوبے کو نہیں مل رہی۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ سے تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے پر انتقام لیا جا رہا ہے، حیسکو اور سیپکو نے تین سو میگا واٹ بجلی واپس کی ہے، بجلی ہوتے ہوئے بھی سندھ کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی چیزوں کو درست کرنے کے بجائے الزام سندھ پر لگا رہی ہے، سندھ دشمنی ان کے ذہن میں ہے، صوبے کے لوگوں کو انہوں نے سبق سیکھانا ہے، سندھ کے خلاف بیانات قومی یکجہتی کے خلاف سازش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875627/سندھ-بھر-میں-بدترین-لوڈشیڈنگ-وفاقی-حکومت-کی-منظوری-سے-ہو-رہی-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org