QR CodeQR Code

مظاہروں کے سبب امریکا کی صورتحال افغانستان سے بدتر ہو گئی، ٹرمپ

21 Jul 2020 08:16

امریکی صدر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ نسل پرستی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو کچلنے کے لیے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکار بھیجے جائیں گے۔ پورٹ لینڈ اور یگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکا کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہو گئی ہے۔ جوبائیڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہو گا، اس لیے ری پبلکنز امریکا کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنا دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ نسل پرستی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو کچلنے کے لیے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکار بھیجے جائیں گے۔ پورٹ لینڈ اور یگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صورتحال افغانستان سے بھی زیادہ خراب ہے۔ یہ مظاہرے ان ریاستوں میں کیے جا رہے ہیں جہاں لبرل ڈیموکریٹس اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے نام پر افراتفری پھیلانے والے امریکا سے نفرت کرتے ہیں۔ نوبت یہ ہے کہ ریاستوں میں گورنر، میئر اور سینیٹرز بھی ان سے ڈرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875647/مظاہروں-کے-سبب-امریکا-کی-صورتحال-افغانستان-سے-بدتر-ہو-گئی-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org