0
Tuesday 21 Jul 2020 08:36

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ہو گا جس میں کورونا وبا اور ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں معاونین خصوصی، مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات اور دوہری شہریت پر بات ہو گی۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء میں ترمیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ 16 جولائی کے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کمپنیز ایکٹ 2017ء میں مجوزہ ترمیم ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ دوسرے ترمیمی بل 2020ء کے مسودے پر غور ہو گا، ضابطہ فوجداری 1998ء میں تفتیشی اختیارات میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا، انسداد منشیات ایکٹ کے سیکشن 12 سی میں ترمیم کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، قومی ادارہ صحت کی ازسر نو تشکیل کا ایکٹ 2020ء کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، قومی صحت ہنگامی ردعمل ایکٹ 2020ء بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں معاونین خصوصی، مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات اور دوہری شہریت پر بھی بات ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 875651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش