0
Tuesday 21 Jul 2020 09:36
اتحاد امت فورم کی دھمکی کام کر گئی

اشرف جلالی کو نقص امن کے تحت گرفتار کیا، ڈی آئی جی آپریشنز

اشرف جلالی کو نقص امن کے تحت گرفتار کیا، ڈی آئی جی آپریشنز
اسلام ٹائمز۔ اتحادِ اُمت فورم کی پریس کانفرنس موثر ثابت ہوئی۔ لاہور پولیس نے تحریک لبیک کے سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی کو گرفتار کر لیا۔ لاہور پولیس نے اشرف جلالی کو ان کے مدرسے ادارہ صراط مستقیم سے حراست میں لیا۔ مولانا اشرف جلالی کی گرفتاری پر کارکن نعرے بازی کرتے رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق اشرف آصف جلالی کیخلاف لاہور کے تھانہ غازی آباد میں 2 اور سمن آباد میں ایک مقدمہ درج تھا، جبکہ اشرف آصف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل تھا۔ ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا اشرف آصف جلالی کے چند روز قبل نظربندی کے احکامات بھی جاری کئے گئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نقص امن کے خدشات کے پیش نظر اشرف آصف جلالی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز تمام شیعہ جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم "اتحادِ اُمت فورم" کے رہنماوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تھی۔

اس پریس کانفرنس میں علامہ امتیاز کاظمی، علامہ سبطین سبزواری، علامہ حسن ہمدانی، حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا مبشر نقوی، قاسم علی قاسمی، لال مہدی خان سمیت تمام مدارس اور دیگر شیعہ جماعتوں کے نمائندگان شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ امتیاز کاظمی اور علامہ سبطین سبزواری نے مولانا اشرف جلالی کی عدم گرفتاری کی صورت میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ رہنماوں نے کہا کہ تھا کہ ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنیوالے کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کس مصلحت کا شکار ہو کر اشرف جلالی کو گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ رہنماوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر اشرف جلالی کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ تاہم لاہور پولیس نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے گذشتہ شب اشرف جلالی کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 875657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش