0
Tuesday 21 Jul 2020 17:58

اشرف جلالی کے معاملے پر عدالت فریقین کا موقف سن کر فیصلہ کرے، جے یو پی

اشرف جلالی کے معاملے پر عدالت فریقین کا موقف سن کر فیصلہ کرے، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے مسئلہ پر جمعیت علماء پاکستان کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ یہ علمی مسئلہ ہے، اس کیلئے مقتدر علماء اور مفتیان کرام کا ایک بورڈ تشکیل دیا جائے، جو جانبیں کا موقف سن کر کوئی فیصلہ صادر کرے، اس سلسلہ میں مقتدر قائدین اہلسنت اور اکابرین اہلسنت سے رابطے جاری تھے کہ اچانک خبر آئی کہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لہذا اب چونکہ یہ مسئلہ عدالت میں جا چکا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت فریقین کو پورا موقعہ دے کہ وہ اپنا اپنا موقف وضاحت کیساتھ عدالت کے سامنے پیش کریں اور عدالت فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ صادر کرے کہ آیا ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا یہ موقف درست ہے کہ وہ کسی گستاخی کے مرتکب نہیں ہوئے یا ان کے مخالفین کا موقف درست ہے کہ وہ گستاخی اہلبیت کے مرتکب ہوئے ہیں، تاکہ عوام میں جو اضطراب اور بے چینی پیدا ہوگئی ہے، اس کا خاتمہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 875658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش