0
Tuesday 21 Jul 2020 09:52

احسن اقبال کیخلاف ریفرنس تیار

احسن اقبال کیخلاف ریفرنس تیار
اسلام ٹائمز۔  نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے جس میں نیب تفتیشی ٹیم نے کرپشن ریفرنس میں احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے، نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے، احسن اقبال کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا سکوپ بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 875659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش