0
Tuesday 21 Jul 2020 10:04

اشرف جلالی کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حافظ کاظم رضا

اشرف جلالی کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حافظ کاظم رضا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے رہنما حافظ کاظم رضا نقوی نے لاہور میں "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مومنین کی کوششوں سے سیدہ کی شان میں گستاخی کا مرتکب اشرف جلالی گرفتار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی کی گرفتاری دوسری خوشی ہے، پہلی خوشی اس وقت ہوئی تھی جب سمن آباد تھانے میں ساری رات بیٹھ کر احتجاج کرکے مقدمہ درج کروایا گیا تھا اور اب دوسری خوشی یہ ہوئی ہے کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا افسوس ہے کہ اتنے بڑے گستاخ کیخلاف توہین رسالت کی دفعہ 295 سی شامل نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی نے شیعہ عمائدین کیساتھ وعدہ کیا تھا کہ 295 سی بھی شامل کرلی جائے گی۔
 
حافظ کاظم رضا نے اہلسنت علماء کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس مہم میں اہل تشیع کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ عزیز وطن عزیز پاکستان ہے، ہم نے کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، گستاخ کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرلیتی تو ہمیں یہ احتجاج نہ کرنے پڑتے، ایف آئی آر ہونے کے بعد بھی جلالی کو گرفتار نہیں کیا جا رہا تھا، اس کی گرفتاری کیلئے اتحاد امت فورم نے لائحہ عمل تیار کیا اور پھر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی نے پہلے حضرت ابوطالبؑ کی شان میں گستاخی کی تھی اور اب سیدہ کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام قوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کیا بالخصوص متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور اتحاد امت فورم کے قائدین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہے اور اس مقدمہ میں 295 سی کے اندراج تک خاموش نہیں بیٹھے گی، ہمارا اگلہ ہدف ایف آئی آرمیں 295 سی کا اضافہ اور اس گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ جب تک اشرف جلالی کو سزا نہیں دی جاتی پوری قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ اہلبیت کی شان میں بھی کوئی گستاخی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ جلالی معافی مانگ لے، لیکن اس جرم کا مداوا معافی نہیں بلکہ پھانسی ہے اور ان شاء اللہ اشرف جلالی کو پھانسی دلوا کر ہی دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 875662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش