0
Tuesday 21 Jul 2020 10:48

عمران خان کو گھر بھیجنا ہوتا تو بہت پہلے بھیج چکے ہوتے، طلال چوہدری

عمران خان کو گھر بھیجنا ہوتا تو بہت پہلے بھیج چکے ہوتے، طلال چوہدری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان کو گھر بھیجنا ہوتا تو بہت پہلے بھیج چکے ہوتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ پرویز مشرف کبھی گھر نہیں جا سکتے، ہم سب اکٹھے ہوئے تو ہم نے انہیں بھی گھر بھیج دیا۔ طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے پولنگ ایجنٹ عمران خان کو بھی گھر بھیجنا مشکل نہیں۔ رہنما نواز لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ ملک میں نئے الیکشن کا انعقاد ہے، عمران خان کو گھر بھیجنا ہوتا تو بہت پہلے بھیج چکے ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 875666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش