0
Tuesday 21 Jul 2020 11:16

لاہور، اشرف جلالی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور، اشرف جلالی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا آصف اشرف جلالی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ عدالت نے آصف جلالی کیخلاف 295 اے کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے آصف جلالی کا نام بھی سولہ ایم پی اے میں شامل کر دیا ہے۔ عدالت میں اشرف جلالی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور رہا کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے شواہد کی روشنی میں اشرف جلالی کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ اس موقع پر مقدمے کے مدعی علامہ امتیاز کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما حافظ کاظم رضا، تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما سید علمدار بخاری، ایس یو سی لاہور کے ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی، سید جعفر علی شاہ، پیر مقدس کاظمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

ماڈل ٹاون کچہری کے باہر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ آصف جلالی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دخترِ رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی پاداش میں اشرف جلالی کیخلاف لاہور میں 3 مقدمات درج کروائے گئے تھے، جن کی بنیاد پر گذشتہ شب لاہور پولیس نے اشرف جلالی کو لاہور کے علاقے شاد باغ میں واقع مرکز صراط مستقیم سے گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 875672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش