QR CodeQR Code

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 196 مجرموں کی رہائی کا حکم معطل

21 Jul 2020 11:31

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 196 مجرموں کی رہائی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 196 مجرموں کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 196 مجرموں کی رہائی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مجرمان رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کا آگاہ کیا کہ مجرمان کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔ دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرمان کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں۔ سپریم کورٹ نے 196 مجرموں کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کیس کی مزید سماعت 24 جولائی کو دوبارہ ہو گی۔واضح رہے کہ تمام دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ نے 196 سزایافتہ مجرموں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 875677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875677/فوجی-عدالتوں-سے-سزا-یافتہ-196-مجرموں-کی-رہائی-کا-حکم-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org