1
Tuesday 21 Jul 2020 12:01

اشرف جلالی کیخلاف 295 سی بھی لگوائی جائیگی، سید علمدار بخاری ایڈووکیٹ

اشرف جلالی کیخلاف 295 سی بھی لگوائی جائیگی، سید علمدار بخاری ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ اتحادِ اُمت فورم کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ اشرف جلالی کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ لاہور میں ماڈل ٹاون کچہری کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سید علمدار حسین بخاری ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء کا کہنا تھا کہ یہ حرمتِ اہلبیت کا معاملہ ہے، جس پر کوئی سمجھونہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی کو ریمانڈ کیلئے پولیس نے ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیا، جہاں تین ججز نے پہلے کیس سننے سے ہی انکار کر دیا، جبکہ بعدازاں پولیس انہیں چوتھے مجسٹریٹ کی عدالت میں لے گئی۔ جہاں خاتون مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر اشرف جلالی کی طرف سے 3 وکیل پیش ہوئے، جبکہ اتحادِ اُمت فورم کی جانب سے دو درجن کے قریب وکلا کا پینل عدالت میں موجود تھا۔
 
سید علمدار حسین بخاری نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ اشرف جلالی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، ان کے مقدمے میں 295 اے بھی شامل کر دی ہے، جبکہ متحدہ علماء بورڈ کے پاس بھی کیس بھجوایا ہے، جہاں 295 سی بھی لگوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 295 سی لگوا کر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ علمدار بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اشرف جلالی کے وکلا نے کہا کہ مقدمہ جھوٹا ہے، خارج کیا جائے، لیکن عدالت نے ان کا موقف تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بھی عدالت سے اشرف جلالی کا جسمانی ریمانڈ نہیں مانگا، جس پر انہیں فوری طور پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
 
اس موقع پر المصطفیٰ لائرز فورم کے وکلا بھی موجود تھے۔ جنہوں نے کہا کہ وہ حرمت اہلبیتؑ کیلئے ہر مقام پر پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دخترِ رسول مظلوم ضرور ہیں، لیکن لاوارث نہیں، ہم اپنی بی بی سلام اللہ علیہا کی حرمت کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سید علمدار بخاری نے کہا کہ قوم کو بیدار رہنا چاہیئے، ان شاء اللہ مجرمِ سیدہ کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رہنماوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، جو اتحاد امت فورم پر متحد ہوئے اور اپنی مشترکہ آواز اٹھائی۔
خبر کا کوڈ : 875694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش