1
Tuesday 21 Jul 2020 14:35

شام، دمشق کے جنوبی علاقے پر غاصب صیہونی طیاروں کا حملہ، 7 فوجی زخمی

شام، دمشق کے جنوبی علاقے پر غاصب صیہونی طیاروں کا حملہ، 7 فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ شامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی طیاروں نے گذشتہ شب شامی دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق 9:48 پر شام کی مقبوضہ "گولان ہائیٹس" سے دمشق کی جانب چند ایک میزائل فائر کئے جبکہ شامی اینٹی ایئر کرافٹ سسٹمز نے صیہونی طیاروں سے فائر کئے گئے میزائلوں کو ہوا ہی میں تباہ کر دیا البتہ منہدم ہونے والے میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے 7 شامی فوجی زخمی ہو گئے اور کئی ایک عمارتوں کو بھی جزئی نقصان پہنچا ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ہونے والا یہ جارحانہ حملہ گولان ہائیٹس کے علاقے "مجدل الشمس" سے انجام پایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش