QR CodeQR Code

پشاور، آج دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا

21 Jul 2020 16:00

ڈی سی پشاور کے مطابق ادویات کی خریداری کیلئے فارمیسیز کھلی ہوئی ہوں گی، جبکہ جنرل اسٹورز، تندور اور ایمرجنسی سے متعلقہ دکانوں پر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے درمنگی گارڈن اور ایگزیکٹو لاجز ورسک روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج سہ پہر 4 بجے سے ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق مذکورہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ ڈی سی پشاور نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں نہ تو کسی کو داخلے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی کسی کو باہر جانے دیا جائے گا۔ ڈی سی پشاور کے مطابق ادویات کی خریداری کیلئے فارمیسیز کھلی ہوئی ہوں گی، جبکہ جنرل اسٹورز، تندور اور ایمرجنسی سے متعلقہ دکانوں پر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ڈی سی پشاور کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق تمام ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی سی پشاور نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 875745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875745/پشاور-ا-ج-دو-مزید-علاقوں-میں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-نافذ-کیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org