0
Tuesday 21 Jul 2020 16:29

مقبوضہ کشمیر ضلع پونچھ میں بجلی گرنے سے 3 افراد لقمہ اجل، درجنوں مویشی بھی ہلاک

مقبوضہ کشمیر ضلع پونچھ میں بجلی گرنے سے 3 افراد لقمہ اجل، درجنوں مویشی بھی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں اُس وقت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب وہ موسم کی شدید خرابی کے دوران کھلے آسمان کے نیچے گرنے والی بجلی کی زد میں آگئے۔ اس حادثے میں درجنوں مویشیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مہلوکین کا تعلق سرنکوٹ کے لتھوگ اور لسانہ علاقوں سے تھا اور وہ گمسار کے قریب اپنا عارضی ڈھیرہ جمائے تھے جب دوران شب وہ گرنے والی بجلی کی زد میں آگئے۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش اگرال کے مطابق اُن کی ٹیمیں جائے حادثے کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد بیہوش تاہم مستحکم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ بدوش کنبوں کے کافی مویشی بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش