0
Tuesday 21 Jul 2020 18:29

پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا

پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا۔ کابینہ ارکان نے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزراء نے سردار عثمان بزدار کیخلاف بے بنیاد اور شر انگیز پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کی بھی پُرزور مذمت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، بے بنیاد الزامات پہلے بھی لگائے گئے، ہمارا دامن صاف ہے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بھرپور اظہار اعتماد کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔ قرارداد صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حقائق کو مسخ کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ فورم پر قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت کابینہ کے کسی ممبر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، 2 برس کے دوران ایک بھی سیکنڈل سامنے نہ آنا پنجاب حکومت کا کریڈٹ ہے۔ سینیئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم سب عثمان بزدار کیساتھ ہیں۔ وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ہم آپ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بزدار ہم سب کے وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔ مسلم لیگ ق کے حافظ عمار یاسر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) پہلے بھی آپ کیساتھ ہے اور آئندہ بھی آپ کے ساتھ کھڑے رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 875774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش