0
Tuesday 21 Jul 2020 18:41

پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیادِ اسلام ایکٹ 2020ء کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیادِ اسلام ایکٹ 2020ء کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ، تحفظ بنیادِ اسلام ایکٹ 2020ء کی منظوری دیدی۔ ایکٹ کے نفاذ سے توہین آمیز یا گستاخانہ مواد کا مکمل طور پر تدارک ممکن ہوسکے گا۔ پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور کردہ ایکٹ کے تحت ایسی کتب یا کوئی مواد جو حضرت خاتم النبین سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صحابہؓ، خلفاء راشدینؓ، امہات المومنینؓ اور اہلبیت اطہارؑ کیخلاف ہو، اس کی اشاعت پر مکمل پابندی ہوگی۔ ایکٹ کے تحت کسی بھی پاک ہستی کی ناموس کے حوالے سے گستاخانہ مواد کی اشاعت یا تقسیم نہیں کی جاسکے گی۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کے حوالے سے انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے گا۔
خبر کا کوڈ : 875777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش