0
Tuesday 21 Jul 2020 19:28

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد شبلی فراز کی میڈیا بریفنگ

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد شبلی فراز کی میڈیا بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے بقایاجات ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزارت اطلاعات کو دوسری وزارتوں سے جیسے ہی فنڈز ملتے ہیں، بقایا جات ادا کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا فیصلہ موخر کیا، ماضی کی حکومتوں نے قومی ٹی وی کو تباہ کیا، 3 ہزار کے قریب پنشنرز ہیں، پی ٹی وی کے ادارے کو ماضی کی حکومتوں نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا، پی ٹی وی کی تنظیم نو کی منظوری ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ پہلی بار معاونین خصوصی اور مشیروں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کیے، عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے ہر کسی کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنے چاہئیں، اثاثے ظاہر کرنے کے فیصلے کو وفاقی کابینہ نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشاڈیم پرانا پراجیکٹ ہے، ماضی کی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں دی، ہم نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے کام شروع کردیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ پر متعلقہ وزارت سے پوچھا، حکومت کی کوشش ہے کہ آٹے کی قیمت زیادہ نہ ہو، طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے کیلئے گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی، ذخیرہ انداوزی سماج سے دشمنی ہے لوگ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ1997میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے پلاننگ کی ہوئی ہے، اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے پلاننگ کی ہوئی ہے، وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے میں فنانسنگ کیلئے سہولت دی ہے، اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل کی بھی کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی، ضابطہ فوجداری قوانین میں بھی ترامیم کی منظوری دی گئی۔ شبلی فراز نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس کے بچاوَ کے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرناہوگا، کورونا وائرس کے حوالے سے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ٹیریٹری وقف املاک ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تفصیل بریفنگ دی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ یہ توطے ہے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کواغواء کیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ مغوی صحافی کا جلد سے جلد پتہ چلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 875784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش