QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کو ختم کیا جانا چاہیے، سعد رفیق

21 Jul 2020 19:56

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کے اولاد کے ساتھ ریاست نے مسلسل بدسلوکی کی ہے، ہم ملک بنانے والوں کی اولاد ہیں ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اسلام آباد میں دیگر لیگی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کو ختم کیا جانا چاہیے، احتساب کا نیا قانون بنانا ہوگا۔ اسلام آباد میں دیگر لیگی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدرفق نے کہا کہ پاکستان میں یہ سب پہلی بار نہیں ہورہا ہے، پہلے ملک کے منتخب وزیراعظم کو نکالا گیا پھر کھیل آگے بڑھتا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ کیس انسانیت کی تذلیل ہے، یہ فیصلہ نیب کے کردار اور بدقسمت سیاسی تاریخ سے متعلق ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والوں کے اولاد کے ساتھ ریاست نے مسلسل بدسلوکی کی ہے، ہم ملک بنانے والوں کی اولاد ہیں ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا۔ لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں انصاف دینے میں تاخیرکی گئی، ہمیں پہلے انصاف ملنا چاہیے تھا، آزاد عدلیہ کیلئے ہم نے جیلیں کاٹیں، لیکن ہمیں انصاف ملنے میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے نہ کیے جائیں، قانون اور اصولوں پر فیصلے ہونے چاہئیں، حمزہ شہباز اور دیگر جھکے نہیں اس لیے ان کے خلاف کیسز بنائے گئے۔ سعد رفیق نے کہا کہ انصاف میں اتنی تاخیر ہوئی کہ میں تقریباً مایوس ہوچکا تھا، فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیاگیا، ہمیں چور اور ڈاکو ثابت کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 875789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875789/سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-بعد-نیب-کو-ختم-کیا-جانا-چاہیے-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org