0
Tuesday 21 Jul 2020 23:27

نیب گلگت کی چیف انجینئر دیامر ڈویژن سے پوچھ گچھ

نیب گلگت کی چیف انجینئر دیامر ڈویژن سے پوچھ گچھ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نیب حرکت میں آگیا۔ نیب ذرائع کے مطابق دیامر ڈویژن کے چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی عامر حسین کو نیب میں طلب کر لیا گیا اور اثاثہ جات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی، مختلف جگہوں پر موجود جائیدادوں کے بارے میں وضاحت طلب کر لی گئی۔ ساتھ ہی فیملی سمیت بیرون ملک دوروں کی تفصیلات اور اخراجات کی وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔ عامر حسین کو حال ہی میں چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دے کر دیامر بھیج دیا گیا تھا، اس سے پہلے وہ بلتستان میں تعینات تھے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے آمدنی سے زائد اثاثوں اور جائیداد پر چیف انجینئر سے پوچھ گچھ کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 875804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش