0
Wednesday 22 Jul 2020 02:55

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 13 اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 13 اہلکار جاں بحق، 10 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جب کہ 4 فوجی شامل ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رات ایک بجے حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مزید فورسز کے دستوں کو طلب کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 875817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش