0
Wednesday 22 Jul 2020 03:21

کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی آئی جی پی بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی آئی جی پی بلوچستان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کا باہمی تعاون قیام امن کا سبب ہے۔ محرم الحرام کے دوران ہمارے رضاکار اور اسکاوٹس پولیس کے شانہ بشانہ قیام امن کے لئے ساتھ ہوں گے۔ لیڈیز مجالس عزا کے لئے لیڈیز پولیس اور رضاکاروں کی تربیت پر توجہ کی ضرورت ہے۔ پولیس اور ریاستی اداروں کی کوششوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ 

انہوں نے نصیر آباد ڈویژن کے بعض عزاداری سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس  محسن حسن بٹ نے کہا کہ پولیس قیام امن کے سلسلے میں اپنی بہترین کوششیں کر رہی ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ محرم الحرام کے سلسلے اسکاوٹس اور رضاکار پولیس ایف سی کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے ہیں۔ امن و امان کی بہتر صورت حال میں پولیس کی نیک نیتی خلوص اور جہد مسلسل کے ساتھ ساتھ علمائے کرام اور معاشرے کے مختلف طبقات کا مثبت کردار قابل قدر ہے۔
خبر کا کوڈ : 875822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش