QR CodeQR Code

حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافت کا گلہ نہیں دبا سکتی، مشتاق خان

22 Jul 2020 03:27

اپنے ایک مذمتی بیان میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دن کی روشنی میں اتنا اہم صحافی کو اغوا کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دن کی روشنی میں اتنا اہم صحافی کو اغوا کیا جاتا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی صحافت اور اظہار رائے کا گلہ نہیں دبایا جاسکتا۔ پاکستان کا آئین اور اقوام متحدہ کا چارٹر اس کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ آزاد میڈیا جدید ریاست کے ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے میڈیا کا گلہ دبانے، ان کو پابند سلاسل کرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، تاکہ کوئی ان کی نا اہلی، کرپشن اور بیڈ گورننس پر بات نا کرسکے، انہوں نے کہا کہ حکومت فورا مطیع اللہ جان کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے۔


خبر کا کوڈ: 875823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875823/حکومت-اوچھے-ہتھکنڈوں-سے-صحافت-کا-گلہ-نہیں-دبا-سکتی-مشتاق-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org