0
Wednesday 22 Jul 2020 04:04

پاراچنار، انجمن حسینیہ کی جانب سے نا اہل پولیس نظام کے خلاف پریس کانفرنس

پاراچنار، انجمن حسینیہ کی جانب سے نا اہل پولیس نظام کے خلاف پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ انجمن حسینیہ کی جانب سے نا اہل انتظامیہ اور پولیس نظام میں نا اہل آفیسرز کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین نے کہا کہ ایف سی آر کے خاتمے اور نئے نظام سے قبائل کو توقعات وابستہ تھیں۔ مگر نئے نظام میں موجود ان پڑھ اور نااہل اہلکاروں کی نااہلی اور عوام کیساتھ ناروا روئیے کے باعث قبائل شدید مشکلات کا شکار ہیں، ہر طرف رشوت کا بازار گرم ہے، ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں نالائق اور جانبدار ایس ایچ او خصوصاً ایس ایچ او رشید جو کہ ایک خاصہ دار حوالدار تھا جو ایف آئی آر درج کرنا نہیں جانتا اور دوسروں کی ایما پر ایف آئی آر درج کرتا ہے، بالش خیل، ابراہیم زئی، ٹوپکی اور یعقوبی کے تنازعات میں بغیر تفتیش کے ایف آئی آر قانونی تقاضوں کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے آئی جی پی اور ڈی آئی جی کوہاٹ سے پر زور مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں قانون کو درست طریقے سے نافذ کرنے کیلئے قانون سے واقف افراد و افسران کو تعینات کیا جائے، موجودہ اہلکاروں کو قانون کا کوئی پتہ نہیں، یہ صرف انگوٹھا چھاپ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش