0
Wednesday 22 Jul 2020 08:45

مصر سمیت کسی بھی ملک کو لیبیا کے اندر فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، طیب اردوان

مصر سمیت کسی بھی ملک کو لیبیا کے اندر فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، طیب اردوان
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے کہ مصر، لیبیا میں فوج کشی کا ارادہ ترک کردے۔ نجی ٹی وی نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ مصر کسی بھی طرح کی خوش فہمی میں نہ رہے۔ رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے لیبیا کی صورتحال پہ نگاہ رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو لیبیا کے اندر فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر نے کہا کہ لیبیا میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں باغی ملیشیا کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنے کے اقدام کو روکا ہے۔ مصر کی پارلیمنٹ نے  ملک سے باہر فوج کو تعینات کرنے کی ایک دن قبل ہی منظوری دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کے بعد لیبیا میں دونوں متحارب گروپس کی لڑائی میں مصر اور ترکی براہ راست ایک دوسرے کے مد مقابل آسکتے ہیں۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے لیبیا کے شہر سرت کو سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہاں حملہ ہوا تو مصر کی فوج مغربی سرحد کی حفاظت کے لیے لیبیا میں داخل ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 875845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش