QR CodeQR Code

کورونا سے امریکا میں حالات مزید بدتر ہوں گے، ٹرمپ

22 Jul 2020 09:01

وائٹ ہاؤس میں بغیر ماسک لگائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں اور کہا کہ وہ خود بھی ماسک اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ کورونا وبا سے ملک میں حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید بدتر ہوں گے۔ امریکا میں اس خطرناک بیماری سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار اور بیماروں کی تعداد 40 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں بغیر ماسک لگائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں اور کہا کہ وہ خود بھی ماسک اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے تسلیم کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے شکار افراد کی اصل تعداد رپورٹ کیے گئے کیسز سے کم سے کم تیرہ گنا زیادہ ہے۔ نیویارک، کیلی فورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اور نیوجرسی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ پچاس روز بعد ملک میں پھر سے روزانہ ایک ہزار افراد کی اموات بھی ہونے لگی ہیں جبکہ صرف کیلی فورنیا میں بیماروں کی تعداد چار لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔امریکی حکام نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ دو مشتبہ ہیکرز نے امریکا میں تیار کی جانیوالی ویکسین کا ڈیٹا چین کے لیے چرانے کی کوشش کی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 875848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875848/کورونا-سے-امریکا-میں-حالات-مزید-بدتر-ہوں-گے-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org