0
Wednesday 22 Jul 2020 09:20

چینی ہیکرز نے ویکسین کی ریسرچ چوری کی، امریکا

چینی ہیکرز نے ویکسین کی ریسرچ چوری کی، امریکا
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے جسٹس ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ چین کے دو شہریوں نے امریکا اور دیگر ممالک میں سینکڑوں کمپنیوں کی کووڈ-19 ویکسین پر ریسرچ اور مواد چوری کیا۔ ان دونوں چینی باشندوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ نیشنل سیکورٹی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز کا کہنا تھا کہ 34 سالہ لی شیاؤیو اور 33 سالہ ڈونگ جیاژی نے امریکا، چین اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہیکرز چین میں موجود ہیں اور امریکی قانون کے دائرے سے دور ہیں اور انہوں نے اپنی ذاتی فائدے اور چین کی وزارت اسٹیٹ سیکورٹی کے مفاد کے لیے کوششیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 875854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش