QR CodeQR Code

ذی الحج کا چاند ہو چکا، فواد چوہدری اپنے موقف پر قائم

22 Jul 2020 10:02

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند ہو چکا اور آج (بدھ) کی شام کو چاند دیکھ کر سب کو اندازہ ہو گا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے باوجود فواد چوہدری اپنے موقف پر قائم ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند ہو چکا اور آج (بدھ) کی شام کو چاند دیکھ کر سب کو اندازہ ہو گا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کابینہ اور عوام کو کرنا ہے کہ وہ جدت اپنائیں یا پرانی روایت پسندی پر قائم رہیں، میں اپنی رائے کابینہ کو دے چکا، کسی کو مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے۔ فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عید الاضحیٰ 31 جولائی (جمعہ) کو ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 875859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875859/ذی-الحج-کا-چاند-ہو-چکا-فواد-چوہدری-اپنے-موقف-پر-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org