0
Wednesday 22 Jul 2020 11:14

ضرورت پڑنے پر دہری شہریت ترک کر دونگا، زلفی بخاری

ضرورت پڑنے پر دہری شہریت ترک کر دونگا، زلفی بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کے معاونین و مشیران خصوصی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک فیصلہ آیا تھا، جو سابق جسٹس ثاقب نثار نے دیا کہ ایک معاون خصوصی دہری شہریت کا مالک ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ کیس میں نے ہی لڑا تھا اور اسے جیتا بھی تھا۔ جب کبھی مجھے الیکشن لڑنا پڑا، میں اپنی دہری شہریت ضرور ترک کرونگا۔ سیاحت کے حوالے سے ذمہ داری کا مقصد صرف یہ ہے کہ پاکستان کا ایک مثبت رْخ دنیا کے سامنے لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 875873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش