0
Wednesday 27 Jul 2011 11:20

پاکستان کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن میں ایک سال سے کم مدت میں گیس فراہم کر دینگے، ایرانی سفیر

پاکستان کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن میں ایک سال سے کم مدت میں گیس فراہم کر دینگے، ایرانی سفیر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایک سال سے بھی کم عرصہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن میں گیس فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ اگر پاکستان چاہے تو آئندہ سال تک پائپ لائن سے گیس حاصل کر سکتا ہے۔ ایران نے صرف پاکستان کی خاطر جنگی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے پائپ لائن تعمیر کی ہے، تاکہ برادر ملک فائدہ حاصل کر سکے۔ دی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کو گیس کی فراہمی کے معاملے میں انتہائی سنجیدہ اور مخلص ہے، ہم ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران یورپی ممالک کو بھی گیس فراہم کرنے کیلئے پائپ لائن بچھا رہا ہے، یہ پائپ لائن عراق اور شام کے ذریعے یورپ پہنچے گی اور پاکستان کی ضرورت سے چار گنا زیادہ یورپ کی ضروریات پوری کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ یہ دورہ اس وقت کریں گے جب اسلام آباد چاہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ان کے دورے کیلئے دعوت نامہ دیدیا ہے لیکن یہ دعوت نامہ سفارتی چینل کے ذریعے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام شاہ ایران کے دور سے زیادہ بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 87589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش