0
Wednesday 22 Jul 2020 12:58

آصف جلالی کی رہائی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج

آصف جلالی کی رہائی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی مولانا اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کے ردعمل میں تحریک کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مولانا محمد فیاض وٹو امیر لاہور، مولانا حامد مصطفیٰ جلالی، سید عبدالشکور شاہ نے کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد امین اللہ، نبیل سیالوی، صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد فرمان علی حیدری، مولانا پروفیسر محمد عدیل مجید جلالی، مولانا مظہر اقبال نورانی، مفتی محمد نسیم سیالوی، مولانا محمد زمان بٹ جلالی، مولانا محمد جمیل بیگ جلالی، حافظ محمد ذوہیب جلالی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مظاہرین نے لبیک یارسول اللہ اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ مظاہرے کے باعث ٹریفک کو شدید دباو کا سامنا رہا، ڈیوس روڈ، کوئین میری کالج روڈ، ایبٹ روڈ اور ایجرٹن روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔
خبر کا کوڈ : 875923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش