0
Wednesday 22 Jul 2020 16:26

خیبر پختونخوا کےسابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کاآغاز

خیبر پختونخوا کےسابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کاآغاز
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آڈیو ریکارڈنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن نے سیکریٹری اطلاعات کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اطلاعات سے اجمل وزیرِ کے دور میں اشتہارات کی تمام تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ محکمہ اطلاعات سے پالیسی دستاویزات اور تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ ڈی جی اطلاعات کمیشن کیلئے رابطہ کار مقرر کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ سعید احمد کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان نے مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آنے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد معاون خصوصی کامران خان بنگش کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ اجمل وزیر کی کمیشن لینے کے حوالے سے آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی تھی۔ ریکارڈنگ کے دوران اجمل وزیر اور اشتہاری ایجنسی کے مالک کے درمیان کمیشن کی ڈیل ہوئی تھی، آڈیو سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے تمام ثبوتوں کے بعد اجمل وزیر کو ہٹانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری کو معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا۔ اجمل وزیر کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے اور ان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش