QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے نون لیگ اور جے یو آئی گلگت بلتستان کی دو اہم وکٹیں گرا دیں

22 Jul 2020 16:49

جے یو آئی کے رہنماء حاجی گلبر خان اور نون لیگ کے حیدر خان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ حاجی گلبر پیپلزپارٹی دور میں وزیر رہ چکے ہیں جبکہ حیدر خان نون لیگ کی حکومت میں وزیر ایکسائز تھے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان نے نون لیگ اور جے یو آئی کی دو اہم وکٹیں گرا دیں۔ جے یو آئی کے حاجی گلبر خان اور نون لیگ کے حیدر خان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ حاجی گلبر پیپلزپارٹی دور میں وزیر رہ چکے ہیں جبکہ حیدر خان نون لیگ کی حکومت میں وزیر ایکسائز تھے۔ دونوں رہنمائوں میں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ سیف اللہ نیازی نے دونوں رہنمائوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہار پہنایا۔ دیامر سے تعلق رکھنے والے دونوں رہنمائوں کو اہم ''الیکٹیبلز'' کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 875960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875960/تحریک-انصاف-نے-نون-لیگ-اور-جے-یو-ا-ئی-گلگت-بلتستان-کی-دو-اہم-وکٹیں-گرا-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org