0
Wednesday 22 Jul 2020 17:06

امریکا کا ہیوسٹن میں موجود چینی قونصل خانہ 72 گھنٹوں میں بند کرنے کا حکم

امریکا کا ہیوسٹن میں موجود چینی قونصل خانہ 72 گھنٹوں میں بند کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ہیوسٹن میں موجود چینی قونصل خانہ 72 گھنٹوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیدیا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور ذرائع کے مطابق چین نے جوابی کارروائی کے طور پر ووہان میں امریکی سفارتخانے کی بندش پر غور شروع کر دیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کی بندش کی تصدیق کی جہاں اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں اچانک قونصلیٹ کی بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی مورگن اورٹاگس نے اپنے بیان میں کہا کہ بندش کے احکامات امریکی دانشورانہ املاک اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح سے ہم نے پی آر سی کی غیرشفاف تجارتی پالیسیوں، امریکی نوکریوں کی چوری اور دیگر متفرق رویوں کو برداشت نہیں کیا تھا، بالکل اسی طرح ہم اپنی خودمختاری اور عوام کو جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں پبلک ریسورڈ کوڈ کی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ ادھر چین نے امریکا کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے کہا کہ ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کی مختصر وقت میں بندش کا یکطرفہ فیصلہ چین کے خلاف ایک ایسی اشتعال انگیزی ہے جس کی حالیہ عرصے میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ : 875961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش