QR CodeQR Code

تعمیراتی صنعت، سندھ حکومت نے بھی بڑا اعلان کردیا

22 Jul 2020 18:35

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسز کم کرنے سے سرمایہ کاری بڑھے گی، سندھ میں بھی تعمیراتی صنعت کو سہولتیں دیں گے اور سندھ کابینہ نے تعمیراتی صنعت کے لئے ٹیکس کم کردیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ حکومت نے بھی تعمیراتی صنعت میں ٹیکسز کم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعمیرات انڈسٹری کے فروغ کے لئے سندھ حکومت نے بھی اقدامات اٹھائے ہیں، تعمیرات سے متعلق پورے پاکستان کی طرح سندھ میں بھی ٹیکسز کم کریں گے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسز کم کرنے سے سرمایہ کاری بڑھے گی، سندھ میں بھی تعمیراتی صنعت کو سہولتیں دیں گے اور سندھ کابینہ نے تعمیراتی صنعت کے لئے ٹیکس کم کردیئے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہہ رہا جرائم بالکل ختم ہوگئے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، ملک دشمن عناصر نے پولیس اور رینجرز پر حملے کئے، ملک دشمن عناصر نے اہم عمارتوں پر حملے کئے لیکن ناکام ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 875974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875974/تعمیراتی-صنعت-سندھ-حکومت-نے-بھی-بڑا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org