0
Wednesday 22 Jul 2020 20:35
شام میں عوامی مزاحمت

شام، "الحسکہ" میں امریکی بکتر بند گاڑی تباہ، 1 امریکی فوجی ہلاک متعدد زخمی

شام، "الحسکہ" میں امریکی بکتر بند گاڑی تباہ، 1 امریکی فوجی ہلاک متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ شام میں اس کا 1 فوجی مارا گیا ہے۔ امریکی اتحاد کے مطابق اس امریکی فوجی کی ہلاکت کا دشمن کے ساتھ جھڑپ یا کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔ بغداد میں واقع امریکی فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "21 جولائی" نامی مشترکہ آپریشن فورس کا 1 اہلکار شام میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس فوجی کی ہلاکت کا دشمن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی اتحاد نے اس حادثے سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری طرف شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شمالی صوبے "الحسکہ" میں ممکنہ عوامی مزاحمتی کارروائی کے نتیجے میں امریکی فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی الٹ گئی جس سے کئی ایک امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق؛ گو کہ امریکی اتحاد کی جانب سے 1 امریکی فوجی کی تائید شدہ ہلاکت کو شام کے صوبے "الحسکہ" میں الٹنے والی امریکی بکتر بند فوجی گاڑی کے ساتھ جوڑا نہیں گیا تاہم اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ ہلاک ہونے والا امریکی فوجی، حسکہ میں ممکنہ عوامی مزاحمت کے نتیجے میں تباہ ہونے والی امریکی بکتر بند گاڑی کے اندر مارا گیا ہو۔ واضح رہے کہ سال 2014ء میں امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے عراق کے اندر داعش کے ساتھ نام نہاد مقابلے کے لئے دنیا کے 60 ممالک پر مبنی ایک فوجی اتحاد بنایا گیا تھا جو تب سے ہی شامی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر شامی سرزمین کے وسیع علاقے میں سرگرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 875980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش