0
Wednesday 22 Jul 2020 21:24

کسی بھی مخالف صورتحال کیلئے فضائیہ ہر وقت تیار رہے، راجناتھ سنگھ

کسی بھی مخالف صورتحال کیلئے فضائیہ ہر وقت تیار رہے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کی فوجوں کے مابین کشیدگی اور تعیناتی کم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور ساتھ ہی ہندوستانی فضائیہ کو آگاہ کیا کہ وہ کسی بھی مخالف صورتحال کے لئے ہر وقت تیار رہے۔ وزیر دفاع یہاں فضائیہ کے کمانڈرس کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ فضائیہ کے ہیڈکوارٹر ’’وایو بھون‘‘ میں بدھ کے روز اس پروگرام سے ایئر چیف مارشل آر کے سنگھ بھدوریا نے بھی خطاب کیا۔

راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کے تمام کمانوں کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ کچھ ماہ میں بھارتی فضائیہ کے آپریشن کی استعداد میں اضافے کے لئے فعالیت سے کئے گئے کام کی تعریف کی اور کہا کہ فضائیہ نے جس پیشہ وارانہ ڈھنگ سے بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائک آپریشن کیا اور مشرقی لداخ میں پیدا شدہ چیلنج بھرے حالات میں جتنی تیزی سے اہلکاروں اور ساز و سامان کی تعیناتی کی، اس سے ہمارے دشمنوں کو سخت پیغام گیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ اپنی خود مختاری کی حفاظت کسی قوم کا عزم، اس ملک کے عوام کا مسلح افواج کی استعداد پر یقین سے مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے ایکچول کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ فضائیہ کو کسی بھی مخالف صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیئے
خبر کا کوڈ : 875986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش