0
Wednesday 22 Jul 2020 22:22

کورونا پر قابو پانے کیلئے کشمیر میں دوبارہ سخت لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا فیصلہ

کورونا پر قابو پانے کیلئے کشمیر میں دوبارہ سخت لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے وادی کشمیر میں آج شام سے سخت پابندیاں (لاک ڈاﺅن) نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندیاں آج شام ہی سے نافذ العمل ہوں گی اور ان کا نفاذ 27 جولائی تک رہے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پابندیوں کا نفاذ وادی کشمیر کے تمام ریڈ زون اضلاع میں ہوگا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق 28 جولائی کو پابندیوں کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے سلسلے میں فیصلہ ساری صورتحال کا جائزہ لینے کی بنا پر لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کا عمل شروع ہونے کے بعد سے وادی کشمیر میں کورونا میں مبتلاء ہونے کے کیسوں میں خوفناک اضافہ ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کورونا سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا یہاں تک کہ یہ تعداد 270 تک پہنچ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ کئی طبی ماہرین اور سول سوسائٹی ممبران نے بھی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پابندیوں کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 875988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش