QR CodeQR Code

عنقریب ہی امریکا سے مزید سخت انتقام لیا جائیگا، ایڈمرل علی شمخانی

22 Jul 2020 22:38

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اور سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے ایڈمرل علی شمخانی نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کا سبب بننے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کیجانب اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ان شہیدوں کا انتقام لینے والی ایران و عراق کی 2 غیرتمند قومیں اس جرم کا مرتکب ہونیوالوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اور سپریم لیڈر ایت اللہ سید علی خامنہ کے خصوصی نمائندے ایڈمرل علی شمخانی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کا سبب بننے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عنقریب ہی امریکہ سے مزید سخت انتقام لیا جائے گا۔ ایڈمرل علی شمخانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ (امریکی صدر) ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج نے اس کے بلاواسطہ حکم پر دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کی 2 عظیم شخصیات؛ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے خلاف یہ جرم انجام دیا ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان شہیدوں کا انتقام لینے والی ایران و عراق کی 2 غیرتمند قومیں اس جرم کا مرتکب ہونے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔ انہوں نے لکھا کہ (مجرم جان لیں کہ) عنقریب ہی مزید سخت انتقام لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 875997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875997/عنقریب-ہی-امریکا-سے-مزید-سخت-انتقام-لیا-جائیگا-ایڈمرل-علی-شمخانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org