0
Wednesday 22 Jul 2020 22:36

صدر مملکت عارف علوی کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

صدر مملکت عارف علوی کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی نے بدھ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ نیشنل کوآر ڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بریفنگ دی۔ اسد عمر نے صدر مملکت کو بتایا کہ این سی او سی کی کوششوں سے ملک میں کورونا کیسز میں نمایا کمی آئی ہے۔ صدر مملکت کو کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی کے کردار اور مختلف اقدامات سےآگاہ کیا گیا۔ صدر کو قومی صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔ صدر عارف علوی نے این سی او سی کی کارکردگی کو سراہا۔ صدر نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ این سی او سی کی مربوط اور بہتر حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے روزانہ کے اعداد و شمار مرتب کر کے قابل اعتبار ڈیٹا بیس فراہم کیا۔ این سی او سی نے اعداد و شمار کی بنیاد پر ایس او پیز کی تیاری اور نفاذ میں بنیادی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستانی قوم نے صبر و استقامت کامظاہرہ کیا۔ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کا کردار قابل تحسین ہے۔ چاروں صوبوں کے ہیلتھ ورکرز نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں، وزیراعطم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ کورونا بیماری کے پھیلاوَ میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کو کامیاب بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 875998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش