QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوجی کاروان کے رستے میں 2 بم دھماکے، بڑا جانی و مالی نقصان متوقع

22 Jul 2020 23:05

عرب ای مجلے السومریہ کیمطابق عراق کے جنوبی صوبےذی قار میں امریکی ٹھیکیداروں کی رہنمائی میں فوجی سازوسامان پر مبنی ایک لاجسٹک قافلہ محو سفر تھا کہ اسکے رستے میں نصب 2 بم دھماکے کیساتھ پھٹ گئے جس سے امریکی فوج کا بڑا جانی و مالی نقصان متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے السومریہ کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے "ذی قار" میں ایک امریکی فوجی قافلے کے رستے میں 2 بم دھماکے ہوئے ہیں جن سے ممکنہ طور پر کئی ایک امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ ذی قار میں امریکی ٹھیکیداروں کی رہنمائی میں فوجی سازوسامان پر مبنی ایک لاجسٹک قافلہ محو سفر تھا کہ اس کے رستے میں نصب 2 بم دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے جبکہ امریکی اتحاد کی جانب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ امریکی فوجی قافلہ ذی قار کی "البطحاء" شاہراہ پر بم دھماکوں کا شکار بنا ہے جس سے امریکی فوج کا بڑا مالی و جانی نقصان متوقع ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایسا ہی ایک اقدام عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں "مکیشیفہ" نامی مقام پر بھی انجام پایا تھا جس کی ذمہ داری عراقی عوامی مزاحمتی فورس "مقاومت اسلامی اصحاب اہل الکہف" نے قبول کر لی تھی۔


خبر کا کوڈ: 876005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876005/عراق-امریکی-فوجی-کاروان-کے-رستے-میں-2-بم-دھماکے-بڑا-جانی-مالی-نقصان-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org