QR CodeQR Code

جرائم پیشہ افراد 6 ماہ کے اندر جیل سے رہا ہوجاتے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی

23 Jul 2020 01:11

وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 908 چوری میں ملوث افراد گرفتار کیا، یہ تمام افراد 6 مہینوں کے اندر رہا ہوگئے، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی 24055 لوگوں نے شکایت درج کرائی، صرف 475 شہری کیس داخل کرنے پر راضی ہوئے، جو 2 فیصد کی شرح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ شہر میں نشے کے عادی افراد کے خلاف سخت کارروائی کی تو جرائم میں واضح کمی آئی، جرائم پیشہ افراد 6 ماہ کے اندر جیل سے رہا ہوجاتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں شہر میں جاری اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی دیگر وارداتوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ شہر میں نشے کے عادی افراد بہت زیادہ ہیں، نشہ آور چیزیں جرائم کے پیسوں سے ہی خریدی جاتی ہیں، جب ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تو جرائم کا گراف کم ہوا اور واضح فرق نظر آیا تھا۔ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 908 چوری میں ملوث افراد گرفتار کیا، یہ تمام افراد 6 مہینوں کے اندر رہا ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی 24055 لوگوں نے شکایت درج کرائی، صرف 475 شہری کیس داخل کرنے پر راضی ہوئے، جو 2 فیصد کی شرح ہے۔


خبر کا کوڈ: 876013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876013/جرائم-پیشہ-افراد-6-ماہ-کے-اندر-جیل-سے-رہا-ہوجاتے-ہیں-ایڈیشنل-ا-ئی-جی-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org